جس مقام جس شئے پر مرے نام کی تختی لگی
Poet: عارف عزیز By: Arif Aziz, Alipurجس مقام جس شئے پر مرے نام کی تختی لگی
درپیش معاملات میں اسے بھی سختی لگی
سوچتا ھوں، قدرت کا تو نہیں اس میں عمل دخل
دیکھتا ھوں تو اپنے عمل میں ھی کم بختی لگی
کوسوں نصیب کو تو کیوں نہ دیکھو خود سے کمتر
الجھنیں جن کی دیکھ کر اپنی تو قدرے سستی لگی
جوانی اب ڈھلنے کو ھے عارف، آ اب بھی توبہ کر لے
دل کو آخر میں راہ فقط یہی ایک ھی نیک بختی لگی
More Life Poetry






