جس نے کبھی تھاما ہی نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

میری سماعتیں قبول نہ کریں گی
میری نظر اعتبار نہ کرے گی

میری زباں اعتراف نہ کرے گی
میرا دل تسلیم نہ کرے گا

اس لئے اے میرے ہمنوا
مجھ سے کبھی یہ نہ کہنا

کہ اس نے مجھے چھوڑ دیا ہے
جس نے کبھی تھاما ہی نہیں

Rate it:
Views: 1159
24 Jul, 2009
More Sad Poetry