Add Poetry

جل رہا ہے گھر مرا تم کو دھواں کیسا لگا ؟

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

جل رہا ہے گھر مرا تم کو دھواں کیسا لگا ؟
اُٹھ رہی ہے کِس قدر آہ و فغاں کیسا لگا ؟

نفرتوں کی آگ کو بھڑکانے والو سچ کہو
جسم اپنا خاک و خوں کے درمیاں کیسا لگا ؟

زندگی کے اُونچے نیچے راستوں کو دیکھ کر
یہ زمیں کیسی لگی ، وہ آسماں کیسا لگا ؟

جم گیٔ چہرے پہ میرے دُھول گُذرے وقت کی
میری بربادی کا تم کو یہ نشاں کیسا لگا ؟

اپنے ہاتھوں سے جلا کر آج اپنا آشیاں
ڈھونڈتے پھرتے ہو اب جاۓ اماں کیسا لگا ؟

دوسروں کے درد کو تم نے نہ سمجھا تھا کبھی
آج اپنے غم کا بحرِ بے کراں کیسا لگا ؟

چھوڑ کر سب کچھ جہاں اِک روز جانا ہے ہمیں
وہ جہاں تو اور ہوگا ، یہ جہاں کیسا لگا ؟

Rate it:
Views: 582
18 Dec, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets