جمہوری عدل :

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi

کرایہ کے مکان سے
چکر لگا رہا ہے اپنے باپ کی طرح
عدالتوں کے وہ
چاچا نے قبضہ کیا
تھا باپ کا مکان
بچّے کو ساتھ رکھتا ہے وہ باپ کی طرح
کہ
سیکھ جائے سب
رموز عدالت
کس طرح کرے گا ۔ ۔ پیروی
وہ
اس کے بعد

Rate it:
Views: 364
27 Apr, 2015
More Life Poetry