جن خوابوں سے نیند اڑ جائے ایسے خواب سجائے کون

Poet: فضل تابش By: Fazal Tabish Poetry, Islamabad

جن خوابوں سے نیند اڑ جائے ایسے خواب سجائے کون
اک پل جھوٹی تسکیں پا کر ساری رات گنوائے کون

یہ تنہائی یہ سناٹا دل کو مگر سمجھائے کون
اتنی بھیانک رات میں آخر ملنے والا آئے کون

سنتے ہیں کہ ان راہوں میں مجنوں اور فرہاد لٹے
لیکن اب آدھے رستے سے لوٹ کے واپس جائے کون

سنتے سمجھتے ہوں تو ان سے کوئی اپنی بات کہے
گونگوں اور بہروں کے آگے ڈھول بجانے جائے کون

اس محفل میں لوگ ہیں جتنے سب کو اپنا رونا ہے
تابشؔ میں خاموش طبیعت میرا حال سنائے کون

Rate it:
Views: 554
25 Oct, 2021