Add Poetry

جواب ِ غزل

Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

انشاء جی رُکو کوچ نہ کرو یوں شہر کو چھوڑ کے جانا کیا
تم دل کا نگر بسا کے دیکھو یوں دشت میں گھر بسانا کیا

جب رات ڈھلے تم گھر لوٹو اور دستک کو تمہارا ہاتھ بڑھے
اور پائل کی جھنکار گونج اٹھے تو سجنی سے بھلا پھر گھبرانا کیا

دل کے شہر ِخموشاں میں حسرتوں کا مزار بھی ہوتا ہے
واں امید کا دیا روشن کرو یوں چُپ چُپ نیر بہانا کیا

گر حسن کا موتی سچا ہو جسے دیکھ سکو تم پر چُھو نہ سکو
وہ چاند کی مانند دور ہے تم سے پھر اُس سے دل لگانا کیا

دنیا کب جینے دیتی ہے رعنا یہ عاشقوں کو رُسوا کرتی ہے
دیوانوں کی سی نہ بات کرو بنواؤ گے اپنا افسانہ کیا؟

Rate it:
Views: 781
25 Oct, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets