جون کی یاد دلانے آیا ہے کیا
Poet: ساگر حیدر عباسی By: ساگر حیدر عباسی, Karachiجون کی یاد دلانے آیا ہے کیا
حال تو نے یہ اپنا بنایا ہے کیا
اتنی سی عمر میں یہ اداسی تری
درد کوئی یہ دل میں بسایا ہے کیا
عشق مر چکا عدت میں ہوں آج کل
تیرے گھر میں تجھے بھی بٹھایا ہے کیا
پوچھوں کیوں میں ترا حال اے چارہ گر
درد تو نے کبھی یہ گھٹایا ہے کیا
تو نے بھی جون کی طرح ساگر کبھی
بوجھ یہ زندگی کا اٹھایا ہے کیا
More Sad Poetry






