میں آج تمہیں وہ بات کہوں
جو بات کبھی نہ کہہ پائی
چاہتی ہوں میں اک بات کہوں
پہلے جو بات نہ کہہ پائی
میں سوچتی ہوں کہ بات کروں
جو پہلے کبھی نہ کر پائی
پھر سوچ کے رک جاتی ہوں یہ
تم چاہو یا نہ چاہو کہ
میں تم سے وہ سب کہہ ڈالوں
تم سننا چاہو نہ چاہو
میں جو کچھ سوچتی رہتی ہوں
تم جاننا چاہو نہ چاہو
جو خواب سجے ہیں آنکھوں میں
تم دیکھنا چاہو نہ چاہو
وہ بات نہیں کہہ پاتی ہوں
یہ سوچ کہ چپ رہ جاتی ہوں
میں آج تمہیں وہ بات کہوں
جو بات کبھی نہ کہہ پائی