جو حَدِ ہوَا سے بھی دُور ہے.... کبھی کوُ بکُو تھی میرے لیے
Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIجسےعکس عکس گنوا دیا
کبھی رُوبرُو تھی میرے لیے
جسے نقش نقش بجھا دیا
کبھی چار سوُ تھی میرے لیے
جو حَدِ ہوَا سے بھی دُور ہے
کبھی کوُ بکُو تھی میرے لیے
جو تَپش ہے موَجِ سِراب کی
کبھی آبجُو تھی میرے لیے
جِسے ’’ آپ ‘‘ لکھتا ہوُں خط میں اَب
کبھی صرف ’’ توُ ‘‘ تھی میرے لیے
More Sad Poetry






