جو قسمت میں نا ہو اس سے گلا نہیں کرتے

Poet: AAzi By: AAzi, Guranwala

جو قسمت میں نا ہو اس سے گلا نہیں کرتے
کچھ لوگ تو مل کر بھی ملا نہیں کرتے

سنا ہے روز روز ملنے سے محبت کم ہوتی ہے
یہی سوچ کر ہم بھی ان سے ملا نہیں کرتے

اے دل! تو ان سے ملنے کی امید کیوں کرتا ہے؟
کچھ لوگ تو عمر بھر ہی ملا نہیں کرتے

ویسے تو آتا ہے ہر شجر پر بہار کا موسم
پھر بھی ہر شاخ پر پھول کھلا نہیں کرتے

جب وہ ملا تو اس سے روح کا ناتا جوڑا تھا
جب روح ساتھ چھوڑ جائے تو انسان جیا نہیں کرتے

میں تو مر کر بھی تیری دید کو ترسو
مگر لوگ میت کو گھر میں رکھا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 1110
10 Jul, 2012