Add Poetry

جھوٹی اپنائیت

Poet: حفضہ اقبال By: حفضہ اقبال, Gujranwala

الجھن یہ مجھ سے اب دیکھی نہیں جاتی
جھوٹی تیری یہ اپناییت اب جی نہیں بھاتی

مجھے وحشت سی ہونے لگتی ہے پیار سے
جھوٹ کو سچ بنا کر دکھانے کے خیال سے

تمھے کس نے کہا میری خانہ ویرانی پہ
رکھو تم مرہم اپنے جھوٹے جذبات کے

کہ ہر بات سہہ لے کوئی بڑے آرام سے
مگر خدا پناہ اِن واہموں کے عذاب سے

چلو بس اب ختم کرتے ہیں یہ سوگ
تمہارا میرے پاس ہونے کا یہ ڈونگ

میرا مسکرا کر مشکور ہونا پھر مروتاً
نظریں چُرانا هوکوئی بات چھپی نسبتاً

چلو نکال دیتے ہیں جھوٹ ذات سے
تم کہہ دو کہ نہیں سروکار آپ سے

ہم بھی کر لیں کنارہ پھراس احساس میں
کہ کسی نے سچ جتایا تھا بڑے مان سے

Rate it:
Views: 372
22 Jan, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets