Add Poetry

حالات بدلنے کی کوشش میں نوجوان کی رب سے صدا

Poet: AbuAbdul By: Jamshed, Dubai

میرے الله، میرے مالک مجھے ایک کام کرنا ہے
میں نے اپنی سی کر لی ہے تیاری جتنی کرنی تھی
تھی جتنی سمجھ مجھ کو وہ لگا دی راہ سجھانے میں
بدلنے ہیں حالات اپنے، تبھی کچھ خاص کرنا ہے

نہیں ملتا کوئی اپنا، سبھی لگتے پرایے ہیں
وہ اپنی منفی باتوں سے ، بہت ہی دل دکھاتے ہیں
بہت امیدیں جوڑی ہیں میرے گھر والوں نے مجھ سے
مجھے خوشحال ہو کر اپنے گھر میں خوشیاں لانی ہیں.

کراے کا ہے گھر میرا ، راشن ادھار لاتے ہیں
کرنی بہنوں کی شادی بھی، بھائیوں کو پڑھانا ہے
امی مصروف گھریلو کاموں میں، ابو بیمار رہتے ہیں
کروا کے انکا علاج اچھا ، پھر دونوں کو حج کروانا ہے

سارے کام نبٹا کے جب تھوڑا سیٹ ہو جاؤں گا
پھر میں اپنی سوچوں گا ، نیا بائیک خریدوں گا
پھر مجھ کو شادی کرنی ہے ، اپنا گھر بھی بسانا ہے
یہ سارے خواب ہیں میرے، کہ جن کو میں نے پانا ہے

میرے الله میں ڈرتا ہوں بڑھانے سے قدم اپنا
کہ اب دل دھڑکتا ہے پیچھے ہٹنے کو کرتا ہے
مجھے اب عمل کرنا ہے، ذرا رستے پے چڑھنا ہے
تبھی تم سے دعا میری ، سچے دل سے صدا میری
مجھے تم حوصلہ دے کے ، میری ہمت بڑھاؤ نا
میرا مقصد بلند رکھ کے ، مجھے اوپر چڑھاؤ نا

Rate it:
Views: 761
16 Nov, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets