حال
Poet: Alina fatima By: Alina fatima, Karachiیہ نہ سمجھو خیال ہے میرا
جو سناتا وہ حال ہے میرا
ایسا گم ہوں میں اپنی دنیا میں
خود سے ملنا محال ہے میرا
جس کو سمجھا گیا عروج مرا
درحقیقت زوال ہے میرا
کیا کروں غیر سے گلے شکوے
جس میں اٹکا وہ جال ہے میرا
یہ محبت کبھی محبت تھی
جو بچا اب وبال ہے میرا
گر یہ میں ہوں تو پھر کہاں تم ہو
کتنا سادہ سوال ہے میرا
More Sad Poetry







