حاکم شہر بہت پریشان
Poet: Mazhar Iqbal Samar By: Mazhar Iqbal Samar, GUJRATحالات یہ کیسے موڑ پر آج لے آئے ہیں
 ہم بیوفا نہیں مگر سر کو جھکائے ہیں
 
 اتنی بڑی دنیا میں جب تمہیں دوست بنایا
 ایسا لگا کہ ساتھ کئی غم بھی اپنائے ہیں
 
 اک تم ہی تو نہیں برباد الفت کی راہ میں
 دوستی نے یہ زخم ہمیں بھی لگائے ہیں
 
 حاکم شہر بہت پریشان دکھائی دیتا ہے
 لوگوں نے آج ہاتھوں میں پتھر اٹھائے ہیں
 
 تم آج جس کی پیروی میں رہتے ہو نازاں
 تہذیب کے یہ درس ہم ہی نے سکھلائے ہیں
 
 یقین ہے تو ہم دعائیں مانگ رہے ہیں
 دامن میں کئی چھید ہیں لیکن پھیلائے ہیں
 
 شاید کہ تک رہے ہیں ہمیں رنج و الم پھر
 مظہر میری آنکھوں میں خواب اتر آئے ہیں
More Sad Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 