حسرت
Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharifاپنی مٹھی میں بند کر کے جگنو
 میں سمجھی 
 کہ میں نے اس کی روشنی 
 ہمیشہ کے لئے 
 اپنے پاس قید کر لی ہے
 جب میرے آس پاس تاریکی کے منظر ہوں گے
 تو میں اپنی مٹھی کھولوں گی
 اور اس روشنی سے سارے منظر اجال لوں گی
 مگر یہ میرا واہمہ رہا
 جب کھولی مٹھی تو ہتھیلی پہ
 اک بے نور سا پتنگا رینگ رہا تھا
 یا اپنی کھوئی ہوئی روشنی کو ڈھونڈ رہا تھا
More Sad Poetry






