حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے؟

Poet: AAzi By: AAzi, Guranwala

حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے؟
بھلا بےفیض لوگوں سے محبت کون کرتا ہے؟

بتاؤ جس تجارت میں خسارہ ہی خسارہ ہو
بنا سوچے خسارے کی تجارت کون کرتا ہے؟

ہمیں ہی غلط فہمی تھی کسی کے واسطے ورنہ
زمانے کے رواجوں سے بغاوت کون کرتا ہے؟

خدا نے صبر کرنے کی مجھے توفیق بخشی ہے
ارے جی بھر کے تڑپاؤ شکایت کون کرتا ہے؟

کسی کے دل کے زخموں پر مرحم رکھنا ضروری ہے
مگر اس دور میں آظی یہ زحمت کون کرتا ہے

Rate it:
Views: 3682
07 Jul, 2012