خامشی

Poetنادیہ عنبر لودھی Submitted byNadia Umber Lodhi
Text size

خامشی
خامشی پاؤں پھیلاۓ بیٹھی ہے
جومری آنکھیں دیکھ رہی ہیں
وہ سب آنکھوں سے عیاں کرنے کی
ہونٹوں سے ادا کر نے کی
مجھ میں سکت نہیں ہے
یا ہمت نہیں ہے
ظاہر کے پردے میں چھپی بے حسی کی آ ہٹیں
مرے کان سن رہے ہیں
مرے دل پر بڑھ رہا ہے ناامیدی کا بو جھ
سِل کے اوپر سِل دھرتا جارہا ہے وقت مسلسل
اس خاموشی کے بھیانک شور میں دبتی جارہی ہیں
مرے اندر کی سب آوازیں
سب خواہشیں

Related tags on Parveen Shakir poetry

More General Poetry

Copied