یہاں کوئی سجن کوئی یار نہیں
جو یار ہے وہ اس دیار نہیں
خاموشی ہے تنہائی ہے
کوئی ہاؤ ہو پکار نہیں
کوئی خنجر کوئی شمشیر نہیں
کوئی تیر جگر کے پار نہیں
اے حسن ادا کیوں اب باقی
تیرے ترکش میں ہتھیار نہیں
عظمٰی اپنا موضوع بدلو
تم ان جیسے فنکار نہیں