ختم ہوں گے قہقہے افسردگی رہ جائے گی
Poet: Mrs. Kulsum Tariq Barni By: uzma ahmad, Lahoreختم ہوں گے قہقہے افسردگی رہ جائے گی
سب خودی جاتی رہے گی بیخودی رہ جائے گی
دیکھ لو تم آج تازہ گل کا حسن و شباب
کل کہاں گلشن میں اتنی دل کشی رہ جائے گی
ایک دن آئے گا ایسا ہم نہ ہوں گے بزم میں
گونجتی ہر کان میں اپنی ہنسی رہ جائے گی
More Sad Poetry






