قدم قدم پہ ملے اک نئی بہار تجھے
خدا کرے نہ محبت میں سوگوار تجھے
یہ تارے فلک کے تیری جبین پر چمکیں
نصیب کرتا رہے عمر بھر شمار تجھے
گداز ہاتھوں سے اٹھتی رہے یہ بوئے حنا
ہو میسر ہمیشہ رنگ کا حصار تجھے
جتنا تیرے حسیں خیال کو پوجا میں نے
کوئی اتنا ہی کرے ٹوٹ کر پیار تجھے