خشک کر لیتی ہوں تمہارے آنے تک سب

Poet: UA By: UA, Lahore

خشک کر لیتی ہوں تمہارے آنے تک سب
میں تمہیں اپنے آنسو بھلا دِکھاتی ہوں کب

تمہاری مَسان جس کے غموں کا مداوا ہے
وہ تمہیں اپنے آنسو کیسے دِکھائے گی اب

تم نے ہی تو مجھ سے کہا تھا بھول گئے کیا
تب تب تَم کو آنا ہے میں بَلاؤں گی جب جب

دیکھا وعدہ توڑ دیا ہے کہہ کے بھی تَم نہ آئے
چاند ستاروں کے ہمراہ میں نے تنہا کاٹی شب

عظمٰی ہر اِک نعمت کو دیکھ کہ دل یہ کہتا ہے
کتنا مہربان ہے بندوں پہ بندوں کا رب

Rate it:
Views: 491
24 Oct, 2012