خلش

Poet: Muhammad Awais Dossi By: Muhammad Awais dossi, Lahore

اشک آنکھوں میں دل میں حسرتیں چھپی ہیں
کتنی تم سے کہہ دیں کتنی ہی باتیں ابھی انکہی ہیں

تم اپنی رونقوں سے نکل کے آؤ میرے اندھیروں میں
سنائیں تمہیں وہ افسانے سب ہی جو تم پے مبنی ہیں

ہم ہیں کہ بلکتے رہتے ہیں ایک جھلک کے لیے
اور ایک وہ ہیں جنہیں آپ میسر ہر حالت میں ہیں

وہاں گلے میں تمہارے بانہیں ہیں رقیب کی
یہاں تنہائیوں میں میری کانٹوں کے بستر ہیں

چھوتے ہیں ہاتھ اسکے جب بدن کو تمہارے
جھلس جاتے ہیں ہم کہ جیسے کسی آگ میں ہیں

کبھی محبت کا اعتراف کرو کسی کشمکش کے بغیر
اور کیا مانگا ہے تم سے یہ چار حرف ہی تو ہیں

معاف کر دینا دوسی کی خطاؤں کو اے ہمدم
کہ ہم شاید اب زندگی کے آخری ایام میں ہیں

Rate it:
Views: 819
29 Apr, 2019
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL