خلوص ومروت گزرے زمانوں کی باتیں ہیں
عداوت و منافقت نئےزمانے کی سوغاتیں ہیں
آدم زاد کی دنیابڑی بےحس ہوتی جارہی ہے
اب ناپہلے سی محبتیں نا ہی وہ چاہتیں ہیں
خوش نصیب ہیں وہ جنہیں مسرتیں ملیں
ورنہ اپنے نصیب میں تو سیاہ راتیں ہیں
اپنےدامن میں بھی کچھ بڑاانمول ہے
وہ کسی کےپیار کی حسیں یادیں ہیں
دنیا میں ایسا نفسا نفسی کادور ہے اصغر
یہی توہمارے لیےقیامت کی علامتیں ہیں