Add Poetry

خواب ادھورے رہ جاتے ہیں

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

ان دیکھی راہوں کے راہی
خوابوں میں جیتے رہتے ہیں
زخموں کو سیتے رہتے ہیں
آہوں کو پیتے رہتے ہیں
کتنے ہیں انجان بچارے
آسودہ سادہ بنجارے
اتنی بات بھی جان نہ پائیں
خواب ادھورے رہ جاتے ہیں

خواہش کے بےنام جزیرے
سوچوں کے رنگین پرندے
یادوں کے بے انت سمندر
لمحوں کے مخمور حوالے
پانی کی اک دھار کی صورت
اشکوں کی یلغار کی صورت
قطروں کی جھنکار کی صورت
آنکھ کے رستے بہہ جاتے ہیں

کچھ ظاہر کچھ راز کی باتیں
پیار کے سوزو ساز کی باتیں
دھڑکن کے انداز کی باتیں
سانسوں کی آواز کی باتیں
اپنے آپ میں رہنے والے
زخموں کو خود سہنے والے
لب پر لانے سے ڈرتے ہیں
شعروں میں سب کہہ جاتے ہیں

خواب ادھورے رہ جاتے ہیں
آنکھ کے رستے بہہ جاتے ہیں

Rate it:
Views: 1605
23 May, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets