خواب ہونگے مگر
خواب تیرے نہیں
جن کو دیکھا کبھی
تم نے سوتے ہوئے
خواب تیرے ہیں وہ
جو تیرے دل میں ہوں
جو کہ سونے نہ دیں
تجھ کو سوتے ہوئے
ساری دنیا بھلے
نیند میں ہو مگر
خواب کھو جائیں گے
ڈر ہو سوتے ہوئے
جن کو کھونے کا ڈر
تجھ کو ایسا لگے
تیری دنیا نا ہو
دنیا ہوتے ہوئے
تیرا ہر ایک قدم
ان کی جانب رواں
پا لو جن کو اگر
ہنس دو روتے ہوئے