خواہشیں مختصر سی رکھتا ہوں
Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIغم اگرچہ کثیر لایا ہوں
حوصلے بھی خطیر لایا ہوں
خواہشیں مختصر سی رکھتا ہوں
دل غنی و فقیر لایا ہوں
کیسا پاگل ہوں، تیرے گھر سے میں
کھینچ کر اک لکیر لایا ہوں
شب کو بھی راستہ مجھے مل جائے
ایسا روشن ضمیر لایا ہوں
کاٹ کر کوہِ غم کو، اشکوں کی
میں بھی اک جوئے شیر لایا ہوں
دُکھ مجھے بھی ہیں سو غزل میں مَیں
طرز و اُسلُوبِ میر لایا ہوں
More Sad Poetry






