Add Poetry

خود سزا مانگی ہے اپنے قصور کے آگے

Poet: Ahmad Faisal Ayaz By: Ahmad Faisal Ayaz, Hafizabad

خود سزا مانگی ہے اپنے قصور کے آگے
دل نکال کر رکھا ہے حضور کے آگے

یہ الگ بات کہ عاجزی شعار ہے اپنا
دنیا جھکتی ہے ورنہ میرے غرور کے آگے

تو جو بہت ہنسا ہے حال دل پر
تیرا ہنسنا ہے کیا اک مجبور کے آگے

گراں کیوں ہے میری نظر میں تحفہ خلد
رکھنا میرے محبوب کو کبھی حور کے آگے

عشق ازل سے ابد تک زندہ رہے گا
جنوں کی منزل ہے دوست شعور کے آگے

کوئی تجھ سے اس قدر ہے دور عیاز
کوئی دوری نہیں اس دور کے آگے

Rate it:
Views: 302
04 Jan, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets