خود سے ہے ہمیں نہ ہی اور لوگوں سے پیار ہے

Poet: Mehar Ali By: Mehar Ali, sahiwal

خود سے ہے ہمیں نہ ہی اور لوگوں سے پیار ہے
ہمیں منزل سے بڑھ کر راستوں سے پیار ہے

تیز دھوپ میں بدن جن کےجلتےہیں ہمارےلیے
ہمیں ان لوگوں سے نہیں غیروں سے پیار ہے

جو فاصلے دلوں میں محبت کو بڑھا دیتے ہیں
خود سے بڑھ کر ہمیں ان فاصلوں سے پیار ہے

رنج وغم بڑھ گیا ہے یوں ہی نہیں زمانے میں
ہمیں ضروریات سے بڑھ کرخواہشوں سے پیار ہے

Rate it:
Views: 557
20 Sep, 2020