خود فریبی کا جام
Poet: Shabeeb Hashmi By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSAخود فریبی کا جام بھر لیجئے
 پھر یہیں شام کر لیجئے
 
 دکھ آنکھوں میں میری رھتا ھے
 اس کو اپنے نام کر لیجئے 
 
 اک الاؤ ھے جو ساتھ چلتا ھے
 اپنے جلنے کا سامان کر لیجئے
 
 دل بہلتا ھے گزرے لمحوں میں
 آپ بھی انتظام کر لیجئے
 
 خوف کی جھیل میں اندھا سفر
 آپ خود ہی کہرام کر لیجئے
 
 ہجر اور درد میں فرق جانو
 عشق کو پھر بدنام کر لیجئے
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 