خیال میں توبہ

Poet: عارف جمیل By: عارف جمیل, Lahore

یہ خیال بھی خوب ہے
پل میں ہوش اُڑا لے جائے

اُلفت میں محبوب نظر آئے
دولت میں کمی نظر آئے

عقل میں تسخیر نظر آئے
تخیل میں فن نظر آئے

معاملہ میں ساتھی نظر آئے
مشکل میں مولا نظر آئے

اس سے اِنکار نہیں عارف
خیال میں توبہ کا در بھی کُھلا نظر آئے

Rate it:
Views: 342
25 Dec, 2022
More Life Poetry