Add Poetry

خیال

Poet: زینب علی سید By: زینب علی سید, Peshawar

ایک لہجہ جو دلاسہ دیے رہتا ھے
ایک خیال جو کبھی رونے نہیں دیتا

خیالوں کے ساگر پہ جب آندھی چلتی ھے
کوئی دفاع کوئی پیام ریت ہونے نہیں دیتا

میں کیا سناؤں حالت زار دل کی
بہت خوددار ھے جو خود کو عیاں ہونے نہیں دیتا

ٹوٹ بھی جائے ڈالی سے یا بکھر جائے
پھولوں کا ساتھ ہوا کو آوارہ ہونے نہیں دیتا

زات کے زندان میں ہر شب جھانکتے ہیں
ایک آئینہ تعارف ھے جو عکس بوڑھا ہونے نہیں دیتا

مات دے جائے گی پربتوں کو بلندی حوصلے کی
تمنا مسیحائی کی ھے درد جو سونے نہیں دیتا
 

Rate it:
Views: 20
04 Jan, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets