دائروں میں ہم گھوم رہے ہیں،

Poet: فیصل کمال حیدری By: فیصل کمال حیدری, lahore

دائروں میں ہم گھوم رہے ہیں، جھوم رہے ہیں
اپنا ماتھا چوم رہے ہیں، گھوم رہے ہیں

رقص دما دم، جشن ہمہ دم، مقصد ہے
وقت سے ہم محروم رہے ہیں، جھوم رہےہیں

مست شبستاں، مست ہیں انجم، واعظ سب
کل تک جو معصوم رہے ہیں، جھوم رہے ہیں

Rate it:
Views: 372
20 Jun, 2014
More Life Poetry