Add Poetry

داغ دل۔۔۔۔

Poet: Umar Farooq Umar By: Umar Farooq, Islamabad

وہ داغ دل جو چھپا لئے ہیں تمہیں دکھا کے میں کیا کروں گا
وہ غم جو دل میں بسا لئے ہیں تمہیں سنا کے میں کیا کروں گا

اپنی میت کو اپنے کاندھوں پہ لے کےتنہا رواں دواں ہوں
میں خود ہی کافی کفن دفن کو جہاں بلا کے میں کیا کروں گا

وہ ہم سفر جس نے راہ میں ہی الگ الگ کر لئے تھے رستے
وہ پھر سے مجھ کو اگر پکارے پلٹ کے آ کے میں کیا کروں گا

نہ گل ہی کھلتے ہیں اب چمن میں نہ کوئی نکہت نسیم میں ہے
ہے سونا سونا چمن ہی سارا چمن میں جا کے میں کیا کروں گا

ایک سوکھے شجر کے سائے میں خشک تنکوں کی میری کٹیا
آندھیاں بھی عروج پر ہیں ، دیا جلا کے میں کیا کروں گا

تیرے ہی اپنے گواہ ہیں سارے تیرے ہی قاضی تیرے شہر میں
عمر یہ ایساعدل ہے تیرا عدل بھی پا کے میں کیا کروں گا

Rate it:
Views: 699
04 Jun, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets