درد دل کو ذرا چھپانے دو
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistanدرد دل کو ذرا چھپانے دو
مجھ کو تھوڑا سا مسکرانے دو
جو ترے پیار میں لکھے میں نے
آج وہ گیت گنگنانے دو
میں جنھیں تجھ سے کہہ نہیں پایا
دل کی باتیں وہ لب پہ آنے دو
ہیں بہت تلخیاں مرے کل کی
دور ماضی کو بھول جانے دو
تم تو آباد ہو زمانے میں
مجھ کو بربادیاں مٹانے دو
میرے اور تیرے بیچ ہے حائل
ایک پردہ اسے ہٹانے دو
آنکھیں سب کچھ بتائیں گی زاہد
دل کا عالم اسے چھپانے دو
More Sad Poetry







