ہم نے تو درد محبت کو بہت جھیلا ھے
دل بھی اس درد کی شدت سے بہت رویا ھے
زندگی نام نہیں وشمہ مایوسی کا
زندگی جینی اگر ہے تو بس اک کام کرو
درد جس وقت فزوں تر ھو اگر الفت کا
اپنی آنکھوں کو ذرا بند کرو
اور کچھہ پل کے لیے بند رکھو
دل کی گہرائی سے الله کو تم یاد کرؤ