Add Poetry

درد کے افسردہ قفس

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, AL-Khobar K.S.A

مسکن میرا ہر راہ پہ ہواؤں نے پامال کیا
ترک تعلق کا کر کے بہانہ ارباب نے یہ حال کیا

اک سسکتی شام میں بے رخی کا ہے ادھار
بیگانگی کے زعم میں اس نے پھر کیوں ملال کیا

کیسے سونپ دوں اس کو میں درد زندگی کے ورق
احساس محرومی کے سفر بے ساختہ سوال کیا

ٹوٹ کر بکھرا ہوا ریزہ ریزہ ہے میرا بدن
یوں دھوپ میں جلتی حیات نے اسطرح نڈھال کیا

فلک پہ چاند کے ہالے میں خمار ہے عشق کا رچا
پر درد کے افسردہ قفس نے میری جاں کو بے حال کیا

Rate it:
Views: 595
30 Jan, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets