Add Poetry

دستِ گُل چیں میں کھِل رہی ہے کلی

Poet: Ahmed Nadeem Qasmi By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

دستِ گُل چیں میں کھِل رہی ہے کلی
میرے جینے سے اس کی موت بھلی

ابتلاء ابتدائے ذوقِ عمل
یعنی طوفاں اُٹھا تو ناؤ چلی

صُبحِ زرّیں، چتا امنگوں کی
رات کے ساتھ ہی وہ بات ٹلی

شاخِ اُمیّد کی بہار نہ پوُچھ
برسوں پھوُلی مگر کبھی نہ پھسلی

چشمِ سرشار میں حیا چمکی
ساغرِ مے میں چاندنی کی ڈلی

گردشِ چشم ہے کہ گردشِ دہر
پلکیں جُھکنے لگیں کہ دُھوپ ڈھلی

کائنات ایک دشتِ بے انجام
اب کہاں ڈھونڈیے کِسی کی گلی

Rate it:
Views: 371
14 Sep, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets