اس سال بھی ماہ دسمبر میں
نصاب زندگی کو جو کھول کر دیکھا
تو ماضی کے جھروکوں میں
بہت چہرے ابھر کر
نظر میں آن ٹہرے ہیں
جن پہ وقت کی گردش نے
برسہا برس کی دھول ڈھالی تھی
ذہن کے کسی کونے میں
یادوں کے کئی سلسلے چل نکلے
جن پہ گردش ایام اور غم دوراں نے پردہ ڈال رکھا تھا
بہت یادیں بہت باتیں اور کئی چہرے
دکھوں کے ساتھ تھی وابسطہ
بہت یادیں بہت باتیں اور کئی چہرے
خوشی کے دنوں کی ہیں سوغاتیں
انہی یادوں اور چہروں کے تسلسل میں
کہیں کچھ دوست تھے اپنے
کہیں کچھ چاہنے والے
اور بہت سے
رہگزر زندگی کے مختصر لمحوں کے ساتھی تھے
مگر ان سب میں
نمایاں ایک چہرہ ہے
جو سب یادوں سے گہرا ہے
تصور میں ہمارے
کئی برسوں سے آن ٹھرا ہے
جو اب کے برس بھی نہ دھندلایا ہے
نہ اس پہ وقت کی کوئی دھول جمی ہے
نہ اس پہ گردش دوراں کا سایہ ہے
خوشی کے چند لمحوں کا
حسیں وہ سرمایہ ہے