دعائیں اپنا دامن پھیلا ئے کھڑی ہے
اور
مناجات میں ہلتے ہوئے لب
اس پاک پروردگار سے التجا کر رہے ہیں
کہ خزاں میں لپٹی ہوئی زندگی کے
گلستان میں
کچھ خوشیوں کے
کچھ سکون کے
پھول کھلا دے
تاکہ کچھ قرار ملے
ان بے قرار لمحوں کو
آنکھ سے بہتے آنسوؤں کا یکسر معنی بدل جائے
وہ دکھ آنسو سے خوشی کے آنسو ہو جائیں