Add Poetry

دعا

Poet: kashif imran qureshi By: kashif imran, piplan / mianwali

اللہ تعالیٰ نے میرے پیارے اور محترم خالہ زاد بھائی محمد رضوان ایس ایس ٹی کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ ہائی سکول شمشیر آباد پپلاں ضلع میا نوالی کو بیٹی جیسی رحمت سے نوازا ہے جس کا نام اریبہ عشال رکھا گیا ہے۔ میں نے اس کے لئے اشعار کی صورت میں دعا لکھی ہے اور ہماری ویب پر دے دی تا کہ بہت سے لوگ اس کو پڑھیں اور اس طرح عشال کو زیادہ سے زیادہ دعائیں ملیں گیں۔ شکریہ ہماری ویب

کتنا پیارا نام تمہارا ہے اریبہ عشال
زندگی خدا تجھ کو دے جو ہو بے مثال

ماں باپ کی آنکھوں کا بن کے رہو تارا سدا
خوشیوں بھرے ہوں تمہارے دن،ماہ اور سال

سب کی ہے یہ دل سے دعا تمہارے لئے فقط
تیرے ہی دم سے رہیں خوشیاں سب کی بحال

تیرے ہی دم سے رہے آنگن میں ہر پل خوشی کی بہار
اور ہر کوئی رکھے جاں سے بھی بڑھ کر تیرا خیال

دنیا کی ہر اک بیٹی کو آئے تیری زندگی پہ رشک
ایسا تجھے عطا علم ہو اور ایسا نصیب ہو کمال

تیرے ہی دم قدم سے شادو آباد رہے آنگن ہمیشہ
ایسا تجھے عطا ہو سیرت و صورت میں حسن و جمال

کاشف کی ہے یہ دعا دل سے ہر پل تیرے لئے فقط
خدا دے تجھے اس قدر خوشیاں کہ تو نہ سکے سنبھال

Rate it:
Views: 632
06 Mar, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets