دل اک سادہ کاغذ تھا

Poet: Usman Tarar By: Usman Tarar, Hafizabad

سوچ وچار کے دیکھ لیا
سب کچھ ہار کے دیکھہ لیا

گلے شکوے ہی نکلے ہیں
دامن جھاڑ کے دیکھ لیا

دل اک سادہ کاغذ تھا
سو اس کو پھاڑ کے دیکھ لیا

ہیں مطلب کے دوست یہاں
مشکل میں پکار کے دیکھ لیا

عثمان کون کسی کو روتا ہے
خود کو مار کے دیکھ لیا

Rate it:
Views: 777
04 Jan, 2009