دل بہت اداس ھے
یہ دل بہت اداس ھے،فضا بھی گرم گرم ھے
نمی ھے آنکھ میں بہت
جو فیصلے بھی اس کے ھیں
برے ھیں یا کہ ھیں بھلے
یہ رنگ ھیں مزاج کے،مزاج اس کی ذات کا
وہ چاھے بخش دے خوشی
وہ چاھے غم عطا کرے
نظام تو یہ اسکا ھے
سمجھہ سکا نہ بندہ خدا کے اس نظام کو
خبر نہیں کہ کیوں نہیں سمجھہ سکا ھے آدمی