دل دھڑکتا ہے تیری قربت سے
Poet: بشریٰ سعید عاطف By: بشریٰ سعید عاطف, Maltaدل دھڑکتا ہے تیری قربت سے
زخم گہرے ہیں تیری فرقت سے
دل کو بہلا رہے ہیں وحشت سے
دُور ہیں آج کل سکونت سے
وقت بدلے تو حال بھی بدلے
کچھ شکایت نہیں ہے قسمت سے
حوصلہ ہم نے پھر بھی ہارا نہیں
کامیابی ملے گی ہمت سے
روشنی کی طلب میں رہتے ہیں
دل جلایا ہے ہم نے وحشت سے
جانتی ہوں فریب دنیا کا
پھر بھی اُلفت ہے بے حقیقت سے
دوست بنتے ہیں یوں ضرورت میں
ورنہ اُکتائے ہیں محبت سے
زندگی کا نصیب کیا کہیے
مات کھائی ہے اپنی قسمت سے
آخری بات ہو گئی بشرؔیٰ
ختم رشتہ ہوا عداوت سے
More Sad Poetry






