لمحہ لمحہ بے کل
دل دیوانہ پاگل
میری رات سے گہرا
تیری آنکھ کا کاجل
باہر کڑی تمازت
اندر رم جھم، جل تھل
ہجر میں یاد تمہاری
جلتی دھوپ میں بادل
اس کے ساتھ جڑا ہے
اس جیون کا ہر پل
عشق کا پہلا منتر
عالی، عالی، عالی
مجھ سے آگے ہنجو
یادوں کا اک جنگل