دل لگانے کی اِبتدا
Poet: Fakhira Batool By: Shakeel Ahmed, Dubaiدل لگانے کی ابتدا کردی
تیر کھانے کی ابتدا کردی
اب اکیلے ہی بیٹھ کر رونا
ہم نے جانے کی ابتدا کر دی
یاد آنے کی انتہا کر کے
ہم نے بھول جانے کی ابتدا کر دی
کر کے ترک وفا مجھے اس نے
آزمانے کی ابتدا کردی
آنسووں کے دئیے بجھانے کو
مسکرانے کی ابتدا کر دی
دل کی بستی کو چھوڑ کر اس نے
دل دکھانے کی ابتدا کر دی
کر کے انکار تیری چاہت سے
ہوش آنے کی ابتدا کر دی
ہم نے فتح کا تاج دے کر بتول
مات کھانے کی ابتدا کر دی
More Sad Poetry






