Add Poetry

دل میں درد کا سمندر ہو جیسے

Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garh

دل میں درد کا سمندر ہو جیسے
یہ فقط میرا ہی مقدر ہو جیسے

تُو نے یوں کیا ہُوا ہے قبضہ
میرا دل تیرا ہی گھر ہو جیسے

اتنے پیار سے مِل رہا ہے تُو
تیری بغل میں خنجر ہو جیسے

اک پل بھی میسر نہیں ہے سکوں
کوئی شور میرے اندر ہو جیسے

کبھی اُگتی ہی نہیں فصلِ محبت
تیرے دل کی زمیں بنجر ہو جیسے

چوٹ لگے تجھے، محسوس ہو مجھے
تُو میری جاں،دل و جگر ہو جیسے

مجھ سے پوچھتا ہے اُداسی کا سبب
تُو اِس بات سے بے خبر ہو جیسے

عشق میں دیوانہ ہو گیا امر
یہ تیرے حُسن کا اثر ہو جیسے

Rate it:
Views: 931
04 Jun, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets