دل میں چھبن سی رہتی ہے ۔۔۔
Poet: امیرالدین امیر By: ameeruddin ameer, shahdadpur دل میں اکثر چبھن سی رہتی ہے
اسکی ہر دم لگن سی رہتی ہے
دن گذرتا ہے بوجھل سا
رات ساری کھٹن سی رہتی ہے
یہ تو سچ ہے کہ چھوڑ جائے گا وہ
اس سے پھر بھی لگن سی رہتی ہے
دل میں آتش فشاں سا پھٹتا ہے
جسم و جاں میں جلن سی رہتی ہے
ہر گھڑی رنج و غم کے صدمے ہیں
زندگی یوں مگن سی رہتی ہے
اس کے آنے کی اک نوید سی ہے
دل میں ٹھنڈی پون سی رہتی ہے
More Sad Poetry






