دل کا رشتہ
Poet: Hafeez Abdul Hafeez By: Abdul Hafeez, Rahim Yar Khanجب بھی کوئی قریب ہوتا ہے
دل میں کھٹکا عجیب ہوتا ہے
میں نے چاہا تھا مل گیا اس کو
اپنا اپنا نصیب ہوتا ہے
دل کا رونا عجب نہیں ہوتا
دل کا رشتہ عجیب ہوتا ہے
میں نے ان کو بھی مرتے دیکھا ہے
جن کا عیسیٰ طبیب ہوتا ہے
More Life Poetry







