دل کا موسم اچھا ہو تو سب موسم اچھے ہوتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreدل کا موسم اچھا ہو تو سب موسم اچھے ہوتے ہیں
دل کا موسم اچھا نہ ہو اچھے موسم بھی روتے ہیں
دل کی کلی کھِل جانے پر آنکھیں بھی مَسکراتی ہیں
پھول کھِلنے لگتے ہیں بھنورے مستانے ہوتے ہیں
رنگ اور خوشبو کے دیوانے ہو ہو کے یہ زردانے
کلیوں کی آغوش میں بڑی مدہوشی میں سوتے ہیں
فرشِ دِل پہ خوشیوں کے انبار لگانے کی خاطر
ہونٹوں پہ مسکان سجائے بیج خوشی کے بوتے ہیں
ننھے مَنے بچوں کی معصوم ضدیں کچھ ایسی ہیں
جو پوری نہ ہو پائیں تو یہ نین کٹورے بھِگوتے ہیں
گہرے پانی کی مَٹھی میں جل پریوں کے قیدی ٹولے
نیلی نیلی آنکھوں میں سنہرے خواب پِروتے ہیں
More Sad Poetry






