Add Poetry

دل کا موسم

Poet: NS By: NS, Lahore

آج فضا کے رنگ کچھ عجیب سے ہیں
پھولوں سے بھرے لان ہیں
لیکن پھول سارے ہی بے رنگ سے ہیں
خاموشی کا ہے ہر طرف راج
اور ہوا بھی ہے کچھ کچھ اداس
وہ راستے کہ جن پر
پھیلی تھی مسکراہٹیں کبھی
آج وہاں پر اداسی کی چادر
ہے بچھی پڑی
وہی دوست ہے
وہی میں ہوں
وہی پرانی باتیں ہیں
پھر بھی ایک بے نام سی اداسی ہے
کچھ کہتی ہوئی خاموشی ہے
جس میں چھپی اک یاد ہے
لیکن یہ موسم کا قصور نہیں
شاید یہ پھولوں کی اداسی نہیں
میرے دل میں بسی اک یاد ہے
شاید یہ فضا سوگوار نہیں
میرے دل سے روٹھی ہوئی بہار ہے
شاید یہ موسم نہیں
میرے دل کا موسم ہی اداس ہے
ہاں میرے دل کا موسم اداس ہے

Rate it:
Views: 617
05 Apr, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets